سورت فاتحہ کی تفسیر
سورة فاتحہ کا نام اور وجہ تسمیہ اس کا ایک نام فاتحہ ہے کیونکہ قرآن کریم کا افتتاح اور اس كى شروعات اسی سے ہوتى ہے. سورة فاتحہ کا دوسرا نام ”الحمد “ ہے کیونکہ الحمد سے شروع کی جاتی ہے. اس کا تیسرا نام ”ام القرآن“ یا ام الکتاب“ ہے. ام ہر چیزکی اصل کو کہتے ہیں کیونکہ اس سورة کے مضامین پورے قرآن کے لیے بمنزلہ اصل اور جڑ کے ہیں اوراس سورة فاتحہ میں پورے قرآن کریم کے مضامین کا اجمالی خاکہ موجود ہے جس کی تفصیل پورا قرآن کریم ہے ۔ اس کا چوتھا نام ”سبع [...]